(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز ایک بارپھر غزہ کےمختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی جس کےنیتجے میں متعدد عمارات تباہ جبکہ ایک تین سالہ بچی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کےمطابق صیہونی فوج کے ترجمان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے صیہونی ریاست اسرائیل میں ہیلیم گیس کے آتشگیر غباروے بھیجنے پر حملے کو جواز بناتے ہوئے کہا ہے کہ مزحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل میں آتشگیر غبارے بھیجے گئے تھے جس کے باعث متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز محصور شہر غزہ میں چھ مختلف مقامات پر بمباری کی جس میں متعدد عمارات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک تین سال کی بچی شدیدزخمی ہوگئی ہےجو تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے ۔