• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید دو میزائل حملے

ہفتہ 07-05-2016
in غزہ
0
0Pala1267
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی جارحیت آج چوتھے روز بھی بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ہفتے کے روز جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مقامی فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کے بمبار طیاروں نے ہفتے کے روز عبسان الکبیر اور نیوز العبسان میں کے مقام پر زرعی اراضی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فصلوں اور آس پاس کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی غزہ میں کی فضاء میں اسرائیل کے جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں مسلسل جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے گذشتہ بدھ کے روز فضائی اور زمینی حملے شروع کیے تھے جن کے نتیجے میں اب تک ایک خاتون شہید اور تین بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ جولائی سنہ 2014ء کی اکاون روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی پر یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کو بھی غزہ کے جنوب میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔

صیہونی حکومت کے توپ خانے اور صیہونی فوج نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی عورت شہید اور چھے دیگر زخمی ہوئے۔

غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے بھی جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید دو میزائل حملے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.