میڈیا ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی جنگی جہازوں نے القسام بریگیڈز کی شمالی غزہ کے علاقے بیت لحیہ میں واقع ایک پوسٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملہ غزہ سے ایک فلسطینی راکٹ حملے کے ردعمل کے نتیجے میں کیا گیا تھا۔ اسرئیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ راکٹ عسقلان کے قریب ایک کھلے علاقے میں گرا ہے۔
اسرائیلی سیاسی اور فوجی عہدیداران کا خیال ہے کہ یہ راکٹ حملہ ایک سلفی گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا جو کہ حماس کو اسرائیل کے ساتھ ایک نئی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر اسرائیل کے وزیر جنگ موشے یعلون نے اعلان کیا کہ بیت حانون [ایریز] اور کرم ابو سالم [کرم شالوم] کراسنگز کو اگلی اطلاع تک بند کردیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
