فلسطین کے علاقے غزہ می پٹی میں اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک حاملہ خاتون اپنی کم سے بیٹی سمیت شہید اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی یہ واقعہ اتوار کو علی الصباح غزہ کی پٹی میں الزیتونہ کالونی میں اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے متعدد میزائل حملے کیے۔ میزائل حملوں میں کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 30 سالہ نور حسن اوراس کی دو سالہ بیٹی رھف یحیٰ حسان شہید ہوگئی ہیں جب کہ بمباری میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس مکان کو میزائل حملے کانشانہ بنایا گیا وہ مکمل طورپر زمین بوس ہوچکا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حسان خاندان کا مکان میزائل حملے میں تباہ ہوا اور زور دار دھماکے سے قریب کے کئی دوسرے مکانات بھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کو نماز فجر سے چند قبل اسرائیل کے "ایف 16 ” جنگی طیاروں نے زیتون کالونی میں مزاحمتی مراکز پر دو الگ الگ میزائل حملے کیے تھے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے "بدر ” اور ابو جراد” نامی مراکز کو نشانہ بنایا۔