برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملے کے بعد صہیونی ریاست کو مہلک ہتھیار فراہم کیے تھے۔ حالانکہ خدشہ تھا کہ یہ ہتھیار مبینہ طورپر فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے دسیوں ٹرک فوجی سازو سامان، بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے اسپیئر پارٹس، فضاء سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور دیگر ہتھیار فراہم کیے تھے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال سات جولائی سے 26 اگست کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل اکاون روز بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں پندرہ ہزار مکانات اور دیگرعمارتیں تباہ کردی گئی تھیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین