عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنگی مشقوں کا فیصلہ بہت پہلے کیا گیا تھا۔ یہ مشقیں جمعرات تک جاری رہیں گی جن میں بری فوج کے ساتھ ساتھ فضائیہ بھی حصہ لے گی۔ اس دوران زور دار دھماکوں کے تجربات بھی کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی تازہ جنگی مشقوں میں باضابطہ اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ساتھ ریزرو فوج کے دستے بھی شامل ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد غزہ کی پٹی پرممکنہ حملےکے لیے فوج کو تیار رکھنا اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان جنگی مشقوں میں زیرزمین سرنگوں اور زمین دوس بنکروں کو تباہ کرنے کے بھی تجربات کئے جا رہے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی پرحملے کی صورت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی بنائی گئی زیرزمین سرنگوں سے بچا جاسکے۔
اسرائیل میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے تناظر میں جنگی مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب دوسری جانب یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کی بنائی گئی سرنگوں کو ختم کرنے کی آڑ میں ایک نئی جنگ مسلط کرنے کے لیے پرتول رہا ہے۔