غزہ کی وزارت صحت نے قابض اسرائیلی فوج پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سے ایک ائیرپورٹ پر فلسطینی بچوں کے لئے آنے والی ویکسین کی بڑی تعداد قبضے میں لے لی ہے۔
وزارت کے مطابق ان ویکسین میں فلسطینی بچوں کے لئے گنسوئے، خسرہ اور پولیس سے بچائو کی ویکسین موجود تھی جو کہ اب انتہائی کمی کا شکار ہوگئی ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کے بچون کو یہ ویکسین وقت پر نہ پہنچائی گئی تو غزہ میں صحت کا بحران بن سکتا ہے۔ وزارت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں ویکسین کی کمی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔
اس موقع پر انروا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ہیلتھ سنٹرز پر چھ اقسام کی ویکسین کی کمی کے نتیجے غزہ کے بچے کسی مہلک بیماری کا شکار بن سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی گروہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں کے امراض کی ویکسین مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے اور اس میں تمام فریقین خاص طور پر اسرائیلی کسی بھی صحت کے بحران کے پورے پورے ذمہ دار ہوں گے۔