غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ نے میجر جنرل توفیق ابو نعیمÂ پر قاتلانہ حملے کے متعلق افواہیں پھیلانے سے خبردار کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ حقیقت کو عوام تک پہنچانے کے لئے کوئی بھی ضروری معلومات خود وزارت داخلہ کی جانب سے میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔انہوں نے شہریوں کو غیر مصدقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو پھیلانے سے منع کیا اور کہا کہ تحقیقات کے نتائج کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔
رواں ہفتے جمعہ کے روز غزہ میں حماس کی سکیورٹی فورسز اور فلسطینی قومی سلامتی فورسز کے کمانڈر جنرل توفیق ابو نعیم ناکام قاتلانہ حملے میں معمولی زخمی ہوگئے تھے۔