فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی کالونی الشجاعیہ میں جمعہ کے روز پراسرار بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کی الشجاعیہ کالونی میں ایک پراسرار دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ قبل ازیں شہداء کی تعداد دو بتائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء کی شناخت محمد ریاض ابو عصر، عبداللہ جبریل ابو عصر اور ایمن زیاد ابو جبہ کے ناموں سے ہوئی ہے اور تینوں کی عمریں 23 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔ دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
