(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( فلسطینی وزارت زراعت کا عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے غزہ کے کاشتکاروں کیلئے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ فلسطینی کاشت کاروں کے لیے ایک ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں مال مویشی پالنے والے فلسطینی بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پولٹری اور بیف انڈسٹری سے وابستہ فلسطینیوں کی بحالی کے لیے بھی 40 فیصد امداد فراہم کی جائے گی جبکہ رقم کا 60 فی صد سبزیوں اور دیگر زرعی اجناس کاشت کرنےوالے کسانوں پر صرف کی جائے گی۔