• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں معذور اور تندرست افراد کے درمیان فٹبال میچ کا اہتمام

اتوار 21-12-2014
in غزہ
0
plf football
0
SHARES
0
VIEWS

الجزیرہ اسپورٹس کلب کے زیراہتمام غزہ کی پٹی میں معذور افراد اور تندرست فٹبالر کے درمیان فٹ بال میچ کا ایک مقابلہ کرایا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ مقابلہ غزہ کی پٹی میں رواں سال اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں زخمی اور معذور ہونے والے شہریوں اور دیگر تندرست کھلاڑیوں کے درمیان کرایا گیا جس کا مقصد معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

غزہ کی پٹی میں اس نوعیت کے کئی دوسرے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں فٹ بال، والی بال، کبڈی اور نشانہ بازی کے مقابلے شامل ہیں۔

الجزیرہ اسپورٹس کلب کے چیئرمین علی النزولی نے ترک خبر رساں ایجنسی ’’اناطولیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تندرست اور معذور افراد کے درمیان فٹ بال مقابلے کے اہتمام کا مقصد معذوروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو بھی کھیل کود جیسی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مقصد انہیں جسمانی طور پر خود کو فٹ رکھنے کی ترغیب دینا اور کھیل کود جیسے مشاغل جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں رواں سال جولائی اور اگست کے دوران کیے گئے حملوں میں 2100 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زاید زخمی اور معذور ہوگئے تھے۔ ان میں سے بعض کی قوت سماعت، متاثر ہوئی اور کچھ بصارت سے محروم ہوئے ہیں جبکہ بھاری تعداد میں زخمی افراد اپنے جسمانی اعضاء سے محروم کردیے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.