• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری

ہفتہ 31-01-2015
in غزہ
0
plf bombartement
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال اور مشرق کی اطراف سے شہر کے اندر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور فصلوں‌ کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کسی جانی نقصآن کی اطلاع نہیں ملی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے غزہ کے مشرقی، وسطی اور شمالی گورنریوں میں‌ گولہ باری کی۔

غزہ میں ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ سرحد پر متمرکز صہیونی فوجیوں ‌نے غزہ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر گولہ باری اور ان پر گیس کے گولے بھی پھینکے یہ معلوم نہیں‌ ہوسکا کہ آیا اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں السناطی، عبسان، مشرقی خان یونس اور جنوبی علاقوں میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس جولائی اور اگست کے دوران اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت عارضی جنگ بندی کا ایک معاہدہ ہوا تھا تاہم اس معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر بلا اشتعال گولہ باری اور دراندازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.