کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے بتایا گیا کہ تعمیراتی سامان مقررہ حد سے کم مقدار میں فراہم کئے جارہے ہیں اور ان کی مدد سے تعمیراتی منصوبے مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔
بیان میں کمیٹی کا کہنا تھا کہ "ہم نے کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے سے بہت محدود مقدار میں تعمیراتی سامان کا داخلہ ریکار کیا۔ یہ سامان کافی نہیں ہے، اس سے بڑی مقدار میں سامان لانے کی اجازت دی جائے تاکہ غزہ کے لوگوں کی ضرورت پوری ہوسکے۔”
کمیٹی کے مطابق غزہ میں تعمیراتی سامان کو مکمل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 6000 ٹن سیمنٹ، 2000 ٹن لوہا اور 9000 ٹن بجری کی ضرورت ہے۔
دریں اثناء غزہ سرحدی اتھارٹی کے سربراہ منیر الغلبان نے بتایا ہے کہ تعمیراتی سامان کی غزہ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ غبدان کے مطابق سیمنٹ کے 15 ٹرک، لوہے کے 10 اور بجری کے 50 ٹرک تعمیر نو کے منصوبوں کو چلانے کے لئے اب تک غزہ میں داخل ہوچکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین