مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ احمد المدینی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے نتیجے میں مشرقی غزہ کی الدرج کالونی کے بیشتر مکانات اور متعدد اسکول زیرب آب آگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد المدینی کا کہنا تھا کہ مشرقی غزہ کی الدرج کالونی کے الجرجاوی مڈل اسکول کو خالی کرالیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سیلابی ریلے کی آمد کی اطلاع ملتے ہیں اسکول کو خالی کرالیا گیا ہے۔مشرقی غزہ کےبعض دوسرےاسکولوں کو بھی خالی کرانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
فلسطینی عہدیدارکا کہنا تھا کہ بیت حانون اور خزاعہ کے مقامات پر بھی پانی کے سیلابی ریلے عارضی شیلڑوں میں داخل ہوا جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کوسیلابی پانی سے بچانے کے لیے ہنگامی انتظامات کیے ہیں۔ غزہ آپریشن کنٹرول روم شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ کی صورت حال سے آگاہ کررہا ہے۔ وزارت نقل وحمل، مواصلات اور پبلک افیئرز بھی شہریوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں موسم کی خرابی کے باعث مزید بارشوں کا بھی امکان ہے اور سیلابی پانی کی مقدار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
