• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں صیہونی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید

پیر 10-09-2018
in غزہ
0
0Pala11958
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا اور اس کے بعد اس کی لاش قبضے میں لے لی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کی طرف سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد پر نصب باڑ کے نزدیک آنے پر گولی ماری گئی ہے۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی شخص سکیورٹی باڑ کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی۔ اس کو فوری طبی امداد دی گئی تھی لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ہے۔

فلسطینی سکیورٹی حکام نے اس مقتول کی شناخت عاطف محمد صالح کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر بتیس سال تھی اور وہ اسرائیل کی سرحد کے نزدیک واقع غزہ کے شمالی قصبے جبالیہ سے تعلق رکھتا تھا۔فلسطینی حکام نے اس نوجوان پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے سبب کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی سرحدی باڑ کے نزدیک 30مارچ سے فلسطینی احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ وہ 1948ء میں اسرائیل کے قیام اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کے وقت اپنے آبائی علاقوں سے بے دخل کیے گئے عرب خاندانوں کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان احتجاجی مظاہروں کے دوران میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے اب تک 176 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے اسی ہفتے لوگوں کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی غزہ کے ساتھ واقع واحد سرحدی گذرگاہ کو بھی بند کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں صیہونی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.