• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں صحت کا بحران محمود عباس حل کرائیں: قبائلی عائدین

منگل 06-02-2018
in غزہ
0
0Pala10094
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے آفت زدہ علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنماؤں نے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری طبی بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اقدمات کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں کو درپیش مشکلات کا فوری حل نہ نکالا گیا تو اس کے نتیجے میں ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے قبائلی عمائدین اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کو بدترین مشکلات کا سامنا ہے۔ موجودہ بحران ہزاروں مریضوں کی جانیں لے سکتا ہے۔

غزہ میں قبائل کی جنرل رابطہ کمیٹی کے سربراہ حسنی المغنی نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 46 فی صد ادویات کی شدید قلت ہے۔

غزہ کی پٹی میں بجلی کی بندش اور ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ادویات کی قلت الگ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

المغنی نے صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسپتالوں میں ایندھن اور ادویہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لے وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور وزیرصحت جواد عواد کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پرچیز پرصبر کرسکتی ہے مگرصحت کے معاملے میں ایک دن کا صبر بھی برداشت نہیں ہوتا۔

قبائلی رہنما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کے اسپتالوں کی الارمنگ صورت حال کے حوالے سے لاپرواہی سیکڑوں مریضوں کی موت پرمنتج ہوسکتی ہے جس کی تمام ترذمہ داری اسرائیل کے ساتھ ساتھ  فلسطینی اتھارٹی پرعائد ہوگی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں اور فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی کے نتیجے میں اسپتالوں میں ایندھن اور ادویہ کی قلت کے نتیجے میں کئی اسپتالوں کو بند کردیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں صحت کا بحران محمود عباس حل کرائیں: قبائلی عائدین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.