• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں شہداء فاونڈیشن کے دفتر پر حملے کے بعد تنظیم کے مراکز بند

اتوار 25-01-2015
in غزہ
0
plf office-attacked
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شہداء کے خاندانوں کی کفالت کرنے والی ایک تنظیم ’’شہداء فاونڈیشن‘‘ کے ایک دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے اور سامان کی توڑپھوڑ کے بعد شہر میں تنظیم کے تمام مراکز غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم کی چیئرپرسن انتصار الوزیر المعروف ام جہاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فاونڈیشن کے دفتر پر دن دیہاڑے حملہ کرکے عملے کو زدو کوب کیا اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی ہے۔ جب تک  ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی اس وقت تک تنظیم کام نہیں کرے گی۔

تنظیم کے ایک ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد کے اس واقعے میں کچھ مقامی لوگ حملے میں ملوث ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

تنظیم کے ایک دوسرے عہدیدار محمد النحال نے میڈیا کو بتایا کہ شہداء فاونڈیشن غزہ کی پٹی میں یتیموں اور شہداء کے خاندانوں کی کفالت کرتی ہے۔ بعض شرپسند عناصر نے سیاسی بنیادوں پر تنظیم کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.