(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بدھ کے روز دوران تربیت اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک کارکن نے جام شہادت نوش کیا۔
رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم سے وابستہ 22 سالہ سلیمان محمد العایدی تربیتی مشقوں کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔حماس کی جانب سے بھی اپنے کارکن کی موت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سلیمان العایدی کی موت عسکری تربیت کے دوران ہوئی۔
فلسطینی نوجوان کو دیر البلح میں شہداء الاقصٰی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کا جسد خاکی اس کے گھر لے جایا گیا جہاں گذشتہ روز ہی جامع مسجد الکبیر کے صحن میں اس کی نمازہ ادا کی گئی اور شہید کو سپرد خاک کیا گیا۔