غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے ایک سینیر رہنما غزہ میں سر میں اچانک گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں اور اسپتال میں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بتایا ہے کہ عماد العلمی غزہ میں اپنے گھر میں ذاتی ہتھیاروں کا معائنہ کررہے تھے ۔اس دوران میں اچانک گولی ان کے سر میں لگ گئی۔ انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے میں ہے۔عماد العلمی حماس کے پولٹ بیورو کے سابق رکن ہیں۔ فوری طور پر ان کو پیش آئے واقعے کی آزاد ذرائع سے تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔