غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روزایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی سے راکٹ داغے جانے کے بعد عسکری تنظیم ’حماس‘ کے مراکز پر بمباری کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ جنوبی اسرائیل پرداغا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ میں حماس کے زیرانتظام مراکز پر بم باری کی۔ بیان میں اسرائیلی فوج نے موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر کم سے کم 20 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔