• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں بجلی کا بحران مزید گھمبیر ہوگیا، بیشترعلاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

اتوار 10-04-2016
in غزہ
0
0Pala0961
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مرکزی پاور اسٹیشن کو ایندھن کی سپلائی روکے جانے کے بعد غزہ میں بجلی کا بحران مزید گھمبیر شکل اختیار کرگیا ہے اور کئی علاقے مسلسل اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اکلوتے مرکزی پارو سٹیشن کو اسرائیلی حکام کی طرف سے غرب اردن کے راستے تیل کی سپلائی بند کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاور اسٹیشن سے بجلی کی تیاری کا عمل تعطل کا شکار ہوا ہے۔

غزہ میں پاور اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اکلوتے پاور اسٹیشن کو ایندھن کی سپلائی جمعہ کے روز روک دی گئی تھی جس کے بعد بجلی گھرسے بجلی کی تیاری کا عمل رک گیا تھا۔ کل ہفتے کے روز بھی اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار بند ہوگئی ہے۔

پاور اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی بحران کے گھمبیر ہونے کے دو بنیادی اسباب ہیں۔ پہلا سبب ایندھن کی درکاری مقدار کا نہ ملنا اور دوسرا سبب فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی شہریوں کے لیے بجلی کے بلوں پر ’’البلو‘‘ کے نام سے اضافی ٹیکس عائد کرنا ہے۔ غزہ پاور اتھارٹی نے اضافہ ٹیکس کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس کا تنازع پچھلے ایک ماہ سے جاری ہے تاہم فلسطینی قومی حکومت اور رام اللہ اتھارٹی اس معاملے کا کوئی حل نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں بجلی کا بحران مزید گھمبیر ہوگیا، بیشترعلاقے اندھیرے میں ڈوب گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.