مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس بریگیڈ کے زیراہتمام یہ ایک روزہ مشقیں کل جمعرات کے روز غزہ کے علاقے خان یونس میں ہوئیں۔ ان مشقوں کے دوران مجاھدین نے کم اور درمیانے فاصلوں تک مار کرنے والی مشین گنوں، بکتربند گاڑیوں کو اڑانے والے راکٹوں اور گوریلا کارروائیوں میں استعمال ہونے والے اسلحے کے تجربات کیے۔
تنظیم کے ایک اہم کمانڈر نے ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کو بتایا کہ یہ فوجی مشقیں صہیونی فوج کے ساتھ پیش آئند وقت میں کسی بھی بڑے معرکے کے لیے پیشگی تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام ہروقت حالت جنگ میں ہیں اور ہمیں اپنے ملک وقوم کے دفاع کے لیے مادی اور معنوی طور پر خود کو تیار رکھنا چاہیے۔
خٰیال رہے کہ اسرائیل نے رواں سال جولائی اور اگست کے دوران اکاون روز تک غزہ کی پٹی میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 2000 فلسطینی شہید، 11 ہزار سے زاید زخمی اور نوہزار مکانات مکمل طورپر تباہ ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین