• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں اقصیٰ بریگیڈ کا کئی سال کے بعد طاقت کا مظاہرہ،کمانڈوز کی ٹریننگ

بدھ 25-03-2015
in غزہ
0
plf camando-training
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ کے عسکری ونگ’’شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ‘‘ نے کئی سال کی خاموشی کے بعد غزہ میں دوبارہ اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمانڈوز کی ٹریننگ شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں خان یونس کے جنوب مغربی علاقے میں شہدائے اقصیٰ بریگیڈ کےزیراہتمام عسکری تربیت اور جنگی مشقیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہدائے اقصیٰ بریگیڈ کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔ تربیتی مشقوں کے دوران دشمن کے فرضی ٹھکانوں پر دھاوا بولنے اور فدائی حملے کرنے کی بھی ٹریننگ دی گئی۔

اس موقع پر اقصیٰ بریگیڈ کے زیراہتمام’’ ایمن جودہ ‘‘شہید کے نام سے فدائی حملہ آوروں کے ایک نئے گروپ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں باضابطہ طورپر تنظیم کے عسکری گروپ میں شامل کیا گیا۔

تربیتی مشقوں کے لیے’’اے القدس ہم آرہے ہیں‘‘ کا سلوگن منتخب کیا گیا تھا۔ تربیتی مشقوں میں جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے ارکان نے بھی حصہ لیا۔اس موقع پر شہداء الاقصیٰ بریگیڈ کے رہ نما ابو سیف الدین نے کہا کہ آج جو مجاھدین عسکری تربیت مکمل کرنے کے بعد تنظیم میں شامل ہوئے ہیں ان کی عسکری صلاحیتوں کو اچھی طرح جانچ لیا گیا ہے۔ آج انہیں فدائی بریگیڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام مقبوضہ بیت المقدس اور قبلہ اول کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے اپنے جان ومال کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے، فلسطینی قوم ایک عرصے سے صہیونی دشمن کا ہرمحاذ پر مقابلہ کرتی آئی ہے۔ ابو سیف الدین کا کہنا تھا کہ تازہ عسکری تربیت مکمل کرنے والوں میں 40 فدائی شامل ہیں، انہیں جدید پیشہ وارانہ بنیادوں پر تربیت دی جائے گی تاکہ آئندہ صہیونی ریاست کی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں تیار کیا جاسکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.