فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے جس کے نیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب غزہ کی سرحد کے اسرائیلی فوج کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے شمال مشرقی قصبے القرارہ میں قابض فوج نے بمباری کی۔ شہر میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ سرحد باڑ کے ساتھ ساتھ فوج کی تعداد میں اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کیمپ "کیسوفیم” کے قریب دو زور دار دھماکوں کے بعد قابض فوج نے بھاری توپخانے سے القرارہ اور الوادی کے علاقوں پر گولہ باری جس کے نتیجے میں شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے میں پراسرار دھماکوں کے بعد اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ کس نوعیت کے دھماکے تھے۔