مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ اوقعہ غزہ کی پٹی کے وسط میں الزوایدہ کے مقام پر پیش آیا۔الزواید بلدیہ کے چیئرمین حسن ابو زمزید نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ کالونی میں اسعد مسلم عید تھشیم کا مکان اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متاثر ہوا تھا۔ شدید بارش کے نتیجے میں مکان کی چھت گرئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ چھت کے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی کے سر میں گہرے زخم آئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
ادھر غزہ میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید بارش کےباعث عارضی کیمپوں میں موجود شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسپتالوں میں ادویات کی بھی قلت ہے جس کے باعث اسپتالوں کے عملے اور مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین