• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: مصری فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے فلسطینی شہید

جمعہ 25-12-2015
in غزہ
0
Egypt Fire
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے ایک نہتے فلسطینی شہری کو شہید کردیا اور اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت داخلہ نے مصری فوج کے اقدام پرسخت احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی شہری کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ جمعرات کی شام مصری فوج نے غزہ کے جنوبی سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے ایک نہتے فلسطینی شہری کو شہید کردیا اور اس کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

ایاد البزم نے بتایا کہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مصری حکام سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

قبل ازیں عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ مصری فوج نے ایک ذہنی معذور شخص کو گولیاں مار دی تھیں۔ معذور فلسطینی کے جسم میں 15 گولیاں پیوست ہوئیں جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی شہری مصرسے متصل سرحد کی جانب جا رہا تھا۔

انسانی حقوق کی حلقوں نے مصری فوج کے اس اقدام کو وحشیانہ اور بلا اشتعال قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اسرائیلی جارحیت سے ہم آہنگ کارروائی قرادیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ: مصری فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے فلسطینی شہید،palestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.