غزہ وزارت زراعت کے ڈائریکٹر جنرل مارکیٹنگ تحسین السقا نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے لغو الزام کو بنیاد بنا کر غزہ سے پندرہ ٹن شکر، قندی اور کھجوریں غرب اردن درآمد کرنے پر پابندی لگا دی۔
تحسین السقا نے مزید کہا کہ اس اقدام سے غزہ کے کسانوں کو انتہائی مایوسی ہوئی اور جس کے بعد غزہ کے منڈی میں ان چیزوں کی قیمتیں گر گئیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے کسانوں نے کرم ابو سالم تجارتی کراسنگ استعمال سے پہلے اسرائیل سے باقاعدہ اجازت لی تھی، تاہم اسرائیلی حکام بعد ازاں اپنے ہی وعدوں سے مکر گئے۔
اس معاہدے کے تحت سنہ دو ہزار سات کے بعد پہلی مرتبہ غزہ سے غرب اردن سامان خور و نوش درآمد کیا جانا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین