غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے گیسی غباروں کے ساتھ آگ لگانے والی اشیاء باندھ کر مقبوضہ علاقوں کی طرف بھیجے گئے جس کے نتیجے میں سات مختلف مقامات پر آگ لگ گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ویب سائٹ بیت المقدس پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فائر فائٹر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر ایک واقعہ میں ایک کھیت میں آگ لگنے سے کافی نقصان پہنچا۔فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پتنگوں اور غباروں کے ساتھ آگ لگانے والا سامان باندھ کر اسرائیلی علاقوں کی جانب چھوڑ دیا جاتا ہے۔