• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: سرنگ کی مرمت کے دوران المناک حاثہ، سات فلسطین مجاھدین شہید

جمعہ 29-01-2016
in غزہ
0
0Pala0134
0
SHARES
6
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز ایک سرنگ کی مرمت کے دوران خراب موسم کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے میں کم سے کم سات مجاھدین جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ شہداء کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے بتایا جاتاہے۔

رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی آفیشل ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں المناک حادثے میں سات مجاھدین کی شہات کی تصدیق کی ہے اور اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں شہید ہونے والے مجاھدین کی شناخت 25 سالہ ثاب الریفی، 23 سالہ جعفر حمادہ، 19 سالہ وسیم حسونہ، 24 سالہ نضال عودہ، 25 سالہ محمود باسل، 25 سالہ غزوان الشوبکی اور 21 سالہ عزالدین قاسم کے ناموں سے کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے ساتوں شہداء کا تعلق مشرقی غزہ میں التفاح والدرج گروپ سے تھا۔

القسام بریگیڈ نے حادثے کی تفصیلات میں بتایا ہے کہ مجاھدین سنہ 2009 ء میں اسرائیلی فوج کی جنگ کے دوران متاثر ہونے والے ایک زمین دوز مورچے کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک زمین بیٹھ جانے سے اس میں کام کرنے والے سات مجاھدین دب گئے۔ جب کہ حادثے میں چار کو بچالیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت سرنگ میں گیارہ مجاھدین موجود تھے، پہلے سرنگ کاایک حصہ زمین بوس ہوا جس کے بعد بتدریج اس کے مزید حصے بھی گرتے چلے گئے جس کے نتیجے میں سات کارکن شہید ہوئے ہیں۔

القسام بریگیڈ اور حماس نے شہید ہونے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کی قبولیت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ فلسطین کے مذہبی ، سیاسی، عوامی اور ابلاغی حلقوں کی جانب سے بھی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ: سرنگ کی مرمت کے دوران المناک حاثہ، سات فلسطین مجاھدین شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.