• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ جنگ میں مجاہدین کے کارناموں پرمبنی القسام کی دستاویزی فلم ریلیز کے لیے تیار!

ہفتہ 25-07-2015
in غزہ
0
plf gaza-documentry
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کےعسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے میڈیا سیل نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں پچھلے سال غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جنگ میں مجاھدین کی دلیرانہ کارروائیوں کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ فوٹیج القسام کی جانب سے جنگ سے متعلق تیارکی گئی فلم کا ٹریلر ہے۔ یہ فلم جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام کی جانب سے غزہ جنگ میں مجاھدین کی غیرمعمولی مزاحمت پرمبنی اوردشمن فوج کے خلاف مردانہ وار لڑنے کی صلاحیت پر مشتمل یہ فلم حال ہی میں تیار کی گئی ہے جسے جلد ہی ریلیز کیاجائے گا۔”کمائن الموت” کے نام سے تیار کی جانے والی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کو مجاھدین کس طرح جنگ میں ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔

فلم میں مجاھدین کو دشمن فوک کے ساتھ دو بہ دو لڑتے دکھایا گیا ہے جہاں دونوں فریقوں کےدرمیان فاصلہ صفر رہ جاتا ہے۔ فلم میں مجاھدین کی قربانیوں اور بہادری کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر اکاون دن تک جاری رہنے والے اسرائیلی فوج کے بری،بحری اور فضائی حملوں میں کم سے کم 2300 فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.