• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ جنگ میں تباہ مکانات کا ہزاروں ٹن ملبہ تلف کرنے کا پروگرام شروع

جمعہ 08-05-2015
in غزہ
0
plf disposition-program
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ کی پٹی میں ایک سال قبل اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر  تباہ ہونے والے مکانات اور عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ملبہ صفائی مہم کے تحت ہزاروں ٹن ملبہ تلف کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے زیرانتظام ’’ترقیاتی پروگروم‘‘ کے تحت تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اگرچہ ملبہ کی صفائی کا کام رواں سال کے شروع سے جاری ہے تاہم اس میں اب مزید تیزی لائی گئی ہے اور ہزاروں ٹن ملبہ تلف کیاجا رہا ہے۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کو تلف کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور نصف ملین ٹن کے قریب عمارتی ملبہ 270 مقامات پرتلف کیا جا رہا ہے۔ عمارتی ملبہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔ بیان میں بتایاگیا ہے کہ سویڈن، جاپان اور امریکا کے ترقیاتی ادارے کے تعاون سے 14 ملین ڈالر کی رقم سے ملبہ ہٹانے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عمارتی ملبے کو بھی کام میں استعمال میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 60 ٹن ملبے کو سڑکوں کی تعمیر پرصرف کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی عمارتی ملبہ کئی دوسرے مقاصد اور تعمیرات ہی کے مقاصد میں کام آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پچھلے سال غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.