اسرائیلی اخبار "معاریف” کی رپورٹ کے مطابق ملٹری پولیس نے "گیفعاتی” کمانڈو یونٹ کے تین فوجی اہلکاروں کی خود کشی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خود کشی کے اسباب کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے تینوں فوجیوں نے غزہ جنگ میں زمینی آپریشن میں حصہ لیا تھا اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد وہ نفسیاتی طور پر بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کی تینوں فوجی اہلکاروں نے اپنی ہی بندوقوں سے خود کو گولیاں مار کر خود کشی کی۔ ان میں ایک واقعہ اسرائیل میں پیش آیا جبکہ دو فوجی اہلکاروں نے غزہ کی سرحد پر "گیفعاتی” بریگیڈ کی ایک چھاؤنی میں خود کو گولیاں مار دیں۔
فوجی ذرائع نے ہلاک ہونے والے تینوں فوجیوں کی خودکشی کے بارے میں شکوک و شبہات کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا اسلحہ ان کے قریب پڑا تھا، جس سے اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ فوجی کسی اور شخص کے ہاتھوں قتل ہوئے ہوں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ پورے سال کے دوران 08 اسرائیلی فوجیوں نے خود کشی کر کے خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا لیکن اس سال صرف دو ہفتوں کے دوران تین فوجیوں نے اپنی زندگی ختم کر دی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
