• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ جنگ سے اسرائیلی فوجی اڈے کی تبدیلی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

بدھ 03-09-2014
in غزہ
0
plf armybase
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں جہاں صہیونی ریاست کو دیگر شعبوں میں غیرمعمولی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وہیں کئی اہم منصوبے بھی تعطل کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں ایک اہم منصوبہ وسطی اسرائیل سے ایک فوجی اڈے کو جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں منتقل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ جنگ کے باعث یہ منصوبہ بھی کھٹائی میں ‌پڑ گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل "وللا” کے مطابق غزہ کی پٹی پر حملے سے قبل اسرائیلی فوج نے 1 لاکھ فوجیوں کو جزیرہ نما النقب میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن جنگ کے باعث جہاں فوج اور حکومت کی توجہ اس منصوبے سے ہٹ گئی وہیں صہیونی ریاست کو نئے فوجی اڈے کے قیام کے لیے افرادی قوت اور سرمائے کی بھی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں منصوبہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق نئے فوجی اڈے کے قیام کے لیے ایک صہیونی تعمیراتی کمپنی "النقب ویو” کو ٹھیکا دیا گیا تھا لیکن فوجی قیادت اس کا افتتاح نہیں کر سکی جس کے باعث یہ کام ابھی تک التواء کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تعمیراتی کمپنی کو جہاں افرادی قوت کی قلت کا سامنا کرنا پڑا وہیں سرمائے کی بھی قلت تھی۔ غزہ کی پٹی سے قبل اس اسکیم پر فوری طور پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایک بڑے فوجی اڈے کے قیام کے لیے جزیرہ نما النقب کو 25 سال قبل مختص کیا تھا لیکن بوجوہ اس پرکام شروع نہیں ہو سکا۔ چند ماہ قبل اسرائیلی وزارت دفاع نے "الباھدیم” فوجی اڈے کے قیام پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منصوبے کے تکمیل پر 09 ارب شیکل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.