• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: تحریک انتفاضہ کے زخمی پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب

جمعہ 22-06-2012
in غزہ
0
plf 50_couples
0
SHARES
6
VIEWS

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں ایک فلاحی تنظیم کے زیراہتمام تحریک انتفاضہ کے دوران زخمی ہونے والے پچاس جوڑوں کو اجتماعی طورپر رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام فلاحی تنظیم جمعیہ السلامہ الخیریہ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے لیے‘‘عزم کی فتح’’ کا عنوان دیتے ہوئے تحریک انتفاضہ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق جمعیہ السلامہ الخیریہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں تحریک انتفاضہ کے دوران زخمی ہونے والے پچاس افراد کی اجتماعی شادی کی تقریب کو صہیونی دہشت گردی کےخلاف فلسطینیوں کے عزم و استقامت کی فتح قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک جانب صہیونی فوج اور قابض ریاست فلسطینیوں پر مظالم ڈھاتے ہوئے ان کی ادنی درجے کی خوشیاں بھی سلب کرنا چاہتی ہے لیکن دوسری جانب فلسطینی اپنی مدد آپ کے تحت صہیونی ریاستی دہشت گردی کو شکست فاش سے دوچار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعیہ السلامہ کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی یہ دوسری سالانہ تقریب ہے جو غزہ کی پٹی میں منعقد کی گئی ہے۔ اسی طرح کی ایک تقریب گذشتہ برس بھی ہوئی تھی جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کو اجتماعی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا تھا۔ غزہ کی پٹی میں معاشی ناکہ بندیوں اور غربت کے باعث کسی فلاحی ادارے کی طرف سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام مفلس اور بے یارو مدد گار شہریوں کی اہم ترین خدمت تصور کی جاتی ہے۔ اس موقع پر اجتماعی طورپر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے افراد نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے نہ صرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ انہوں اور ان کے اہل خانہ نے بھی جمعیہ السلامہ کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اجتماعی شادی کرنے والے جوڑوں میں تحفائف بھی تقسیم کیے گئے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.