(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے متنازعہ علاقے غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری جانب یہودی بستیوں میں پھینکے گئے آتش گیر گیس کے غباروں کے نتیجے میں 33 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقےجنوبی غزہ کے بالمقابل اشکول یہودی کالونی میں آتش گیر مواد اور غبارے گرنے سے 33 مقامات پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جنگلات فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
ٹی وی رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ غزہ کے اطراف میں گیس کے غباروں کے گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلوں نے اطراف کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق کوئی جانی مقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےعوام کی جانب سے اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بہ طور احتجاج سرحد کی دوسری جانب آتش گیر مواد اور غبارے پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے۔