• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ آمد تیسرا جنم، شہداء اور پوری قوم کے مقروض ہیں: مشعل

ہفتہ 08-12-2012
in غزہ
0
plf humas leader said 3rd brith
0
SHARES
1
VIEWS
 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے جلاوطن رہ نما تنظیم کے کئی مرکزی رہ نماؤں کے ہمراہ جمعہ کے روز پینتالیس سال کی طویل جبری جلا وطنی کے بعد غزہ کی پٹی پہنچے

جہاں عوام کے ایک جم غفیر نے ان کا شانداراستقبال کیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے غزہ آمد کے بعد حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کی رہائش گاہ پر جمع ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج 37 سال کی طویل جبری جلا وطنی کے بعد وطن پہنچا ہوں۔ میری وطن واپسی میری تیسری پیدائش ہے۔ یوں تو میں سنہ 1956ء  میں پیدا ہوا لیکن  میرا دوسرا جنم وہ ہے جب سنہ 1997ء میں مجھے قاتلانہ حملے میں قتل کرنے کی سازش کی گئی لیکن میں بچ گیا۔ آج وطن میں آنا میرا تیسرا جنم ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے ایک چوتھا جنم بھی عطا کرے جس میں میں مسجد اقصیٰ، بیت المقدس، حیفا اور یافا میں جاسکوں۔ یہ میراخواب نہیں میری زندگی کا مشن بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو وہ وقت دور نہیں جب میں اپنے چوتھے جنم کو بھی پا لوں گا۔خالد مشعل نے ارواح شہداء اور فلسطینی قوم کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ ’’ہم اپنی پوری قوم اور شہداء کے مقروض ہیں۔ مجھے آج اپنی سرزمین وطن میں آنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیے۔ یہ سب اللہ کے فضل وکرم، شہداء کی خون اور فلسطینی عوام کی انتھک اور پرعزم مسلح جدو جہد کا نتیجہ ہے کہ میں آج اپنی طویل جلا وطنی ختم کرکے اپنے وطن میں پہنچا ہوں۔ میں اپنی قوم کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے جگرگوشے وطن کی آزادی کے لیے قربان کردیے۔ ان بہنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اپنے بھائیوں کو صہیونی دشمن سے لڑ مرنے کے لیے ترغیب دیتی رہیں اور ان بزرگوں سے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرتے اوردشمن کی چالوں کو ناکام  بنانے کے لیے اپنے بیٹوں کی جانوں کی قربانی دینے کی تعلیم اور تربیت دیتے ہیں۔خالد مشعل نے فلسطینی عوام کی جرات اور بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ دشمن کو آج سیاسی اور مزاحمتی محاذوں پر اس لیے شکست کا سامنا ہے کیونکہ فلسطینیوں نے بے مثال جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے خطاب میں کہا کہ خالد مشعل اور ان کے ہمراہ دیگر حماس قائدین کی غزہ آمد جلا وطن فلسطینیوں کی اپنےوطن کی طرف واپسی کا آغاز ہے۔ آج کے بعد فلسطینیوں کو ان کے وطن میں واپس آنے اور انہیں اپنے آبائی شہروں میں آباد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ خالد مشعل کی غزہ آمد کو فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کا ثمر قرار دیتےہوئے ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی اپنی منزل کے حصول تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے۔

 
 
 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.