(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بلا جواز دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل عید کے روز بھی شمال مغربی غزہ سے اسرائیلی فوج کے کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں غزہ کے اندر داخل ہوئیں اور شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے چھ بلڈورز اور کھدائی کی بھاری مشینیں غزہ کے اندر داخل ہوئیں اور سرحد کے آس پاس 80 میٹر تک کھدائی کی۔ اسرائیلی فوج نے اس موقع پر بیت لاھیا کے علاقے میں فائرنگ کی اور بلڈوزروں کی مدد سے سرحد کے قریب سرنگوں کی تلاشی کی کوشش کی گئی۔