فلسطینی اتھارٹی کے شہری امور کے شعبے کے چیئرمین حسین الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد حکومتی نمائندے غزہ کی پٹی کی جانب روانہ ہو جائیں گے جہاں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کی بحالی کا کام شروع کریں گے۔
حسین الشیخ کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر فلسطینی حکومت کے اگلے اجلاس غزہ کی پٹی ہی میں ہوں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین