مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے سربراہان نے قاہرہ میں اپنے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ "غزہ کی تعمیرنو کا عمل نہایت سست رفتاری کے ساتھ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی برادری کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی ہے۔ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور دنیا کو اہالیان غزہ کی امداد کے تمام وعدے پورتے کرنے چاہئیں "انہوں نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں قاہرہ میں بین لااقوامی ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کے لیے پانچ ارب ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم کئی ماہ گذر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی خاص امداد فراہم نہیں کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لاکھوں خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ بحالی کے اب تک ہونے والے منصوبوں کے نتیجے میں صرف 55000 فلسطینیوں کی آبادکاری ممکن بنائی جا سکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین