• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

عالم اسلام قبلہ اوّل کے دفاع کو اولین ترجیح قرار دے: فلسطینی علماء

پیر 17-07-2017
in غزہ
0
0Pala7871
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی علماء نے عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اوّل کو اپنی اولیم ترجیح قرار دیتے ہوئے موثر کوششیں شروع کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں علماء رابطہ کونسل کے زیراہتمام دفاع قبلہ اوّل ریلی نکالی گئی جس میں فلسطینی شہریوں، علماء اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین مروان ابو راس نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب دنیا بالعموم فلسطین بالخصوص مسجد اقصیٰ المبارک کے دفاع کو اپنی اولین ترجیح قرار دیں۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان اور نماز پر عائد کردہ اسرائیلی پابندیوں کو عالم اسلام کے لیے سنگین چیلنج قرار دیا اور کہا کہ عالم اسلام کو اپنے پہلے قبلہ کے دفاع کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

ابو راس نےمسلم ممالک کی حکومتوں کی طرف سے قبلہ اوّل پر پابندیوں پر خاموشی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسلم امہ کی خاموشی صہیونی دشمن کو قبلہ اوّل کے خلاف اپنی سازشوں کو آگے بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔ فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ نے استفسار کیا کہ مسلمان ملکوں کی افواج اور ان کی دفاعی تیاریاں اگر قبلہ اوّل کے دفاع کے کام نہیں آسکتیں تو اور کس کام آئیں گی۔ انہوں عرب ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عرب ممالک مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے دفاع کے بجائے اپنی توانائیاں اور وسائل ایک دوسرے کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

Tags: عالم اسلام قبلہ اوّل کے دفاع کو اولین ترجیح قرار دے: فلسطینی علماء
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.