(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی ناکابندی کے باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب صہیونی ناکابندی کے باعث مقبوضہ فلسطین کا متنازعہ علاقہ غزہ کی پٹی میں ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کے باعث علاقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے دن میں صرف 4 گھنٹے ہی بجلی آتی ہے۔
گزشتہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مخیم نصیرات کے علاقے میں والدین نے رات کے وقت موم بتی جلائی جس کے باعث رات کے کسی حصے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی اوربے خبر سوئے ہوئے مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے 3 معصوم بچوں کو جھلسا دیا ۔
حادثے میں اس خاندان کے 3 بچے محمد، محمود اور یوسف جاں بحق ہوگئے، جن کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان تھیں۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی ریاست نے غزہ پر 13 سال سے بدترین اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس کے باعث محصور پٹی میں انسانی بحران ہے