غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی کے شمال میں دو مقامات پر بمباری کی اور اہم مراکز کو نقصان پہنچایا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے بیت لاھیا کے مقام پر دومیزائل گرائے جن میں سے ایک میزائل شمالی غزہ میں مشرقی جبالیا میں ایک مزاحمتی مرکز پر گرایا گیا۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری سے دونوں مراکز اور اس کے اطراف میں موجود گھروں کو نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد فریقین میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج آئے روز غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرتی رہتی ہے۔