غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی پٹی کے ساتھ مشرقی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوج کی مشین گنوں سے فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوان زخمی ہو گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرے میں شامل نوجوان مبینہ طور پر غزہ کی سرحد پر لگائی اسرائیلی باڑ کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔