غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقےالزیتون کالونی میں توپ کے 15 گولے برسائے۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے گولے ایک ویران علاقے میں گرے جن کے چھروں سے بعض گھروں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔