غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں پر حملہ کردیا اور ان کی کشتیاں غرقاب کرنے کے بعد تین ماہی گیروں کو حراست میں لےÂ لیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جرائم پر نظر رکھنے والے فلسطینی کمیٹی کے رابطہ کار زکریا بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں سمندر میں ماہی گیری کرنے والے تین ماہی گیروں کیÂ کشتیوں کا تعاقب کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان کا گھیراؤ کرنے کے بعد تینوں کو حراست میں لے لیا اور ان کی کشتیاں سمندر میں ڈبو دیں۔’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے بکرنے کہاکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو دانستہ طورپر غرقاب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صیہونی فوج نے تین ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا جن میں محمود اور حمد کامل الانفقح دو بھائی ہیں جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کی شناخت محمد محمود السلطان کے نام سے کی گئی ہے۔