(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ اور غرب اردن آمدرفت کے راستے نیے عبرانی سال کی آمد کے موقع پر بند کیئے گئے ہیں جس کی تقریبات تین دنوں تک جاری رہیں گی۔
صیہونی ریاست کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز سے نئے عبرانی سال کی آمد کے موقع پر مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کی آمد ورفت کے تمام راستوں کو تین روز کیلئے بند کردیا ہے۔
ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق تین دن تک جاری رہنے والی عبرانی سال نو کی تقاریب کے اختتام تک تمام راستے فلسطینیوں کیلئے مکمل طور پر بند رہیں گے ۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز جمعہ سے عالمی وباء کورونا وائرس کے نام پر تمام فلسطینی علاقوں میں 3 ہفتے کے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔