• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی زندانوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک ہورہا ہے، بھاء الدین

پیر 25-11-2019
in صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی زندانوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک ہورہا ہے، بھاء الدین
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت اسیران کے سینیر عہدیدارکا کہنا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیران    انتہائی تکلیف دہ  زندگی گزار رہے ہیں، فلسطینی اسیران کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت اسیران کے سینیر عہدیدار اور سیکرٹری امور اسیران بھاء الدین المدھون نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو درپیش حالات انتہائی تکلیف دہ ہیں، غاصب دشمن فلسطینیوں کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں  نہتے قیدیوں کے ساتھ صیہونی زندانوں میں انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں اور انہیں طرح طرح کے ظالمانہ اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کا سامنا ہےجو عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

ہاء الدین مدھون نے فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی ریاست کے مجرمانہ برتائو پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے عالمی اداروں اور انسانی  حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور ان کے مطالبات پورے کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ سیکڑوں فلسطینی جان لیوا امراض کا شکار ہیں۔

Tags: بھاء الدین المدھونسیکرٹری امور اسیرانصیہونی زندانوحشیانہ ہتھکنڈو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.