(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی کاشت کار شدید زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہری اپنے کھیت میں کام میں مصروف تھا کہ کچھ فاصلے پر کھڑے صہیونی فوجیوں نے اس پر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے شمالی غزہ میں ’’ایریز‘‘ گذرگاہ کے ایک فلسطینی کسان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے۔ زخمی فلسطینی شہری کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
