(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقے میں کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق البریج کیمپ کے مشرق میں متمرکز قابض فوجیوں نے حفاظتی باڑ کےقریب اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو غزہ کےایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
