(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں واقع فلسطینی گھروں پر مشین گن سے فائرنگ کردی۔ اس موقع پر کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے سرحد پر موجود واچ ٹاور سے خان یونس کے علاقے میں موجود زرعی علاقے کے گھروں پر فائرنگ کردی۔ غزہ کی مشرقی سرحد پر فائرنگ کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں۔
